0
Saturday 17 Mar 2012 13:26

امریکہ افغانستان میں جنگ ہار چکا ہے، مشاہد حسین

امریکہ افغانستان میں جنگ ہار چکا ہے، مشاہد حسین
اسلام ٹائمز۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں جنگ ہار چکا ہے، اسے اب سمجھنا ہو گا کہ پاکستان سمیت خطے کے ممالک بدل چکے ہیں، کوئی ملک اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ برداشت نہیں کریگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پوری قوم نے ایک مئوقف اختیار کیا۔ یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے میں تاخیر کر رہی ہے۔ جمہوریت میں مفاہمت اور مشاورت سے چلا جاتا ہے۔ مشاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کو بھارت اور امریکہ کے مابین جوہری ڈیل کی مخالفت کرنی چاہیے تھی۔ اس ڈیل کے ذریعے بھارت خطے میں چین کے مقابل کھڑا ہونا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 146256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش