0
Sunday 1 Apr 2012 21:09

عہدوں کی تقسیم کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ چوہدری برادران کا ساتھ کون دیتا ہے، امیر مقام

عہدوں کی تقسیم کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ چوہدری برادران کا ساتھ کون دیتا ہے، امیر مقام
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر اور ق لیگ کے ناراض رہنماء امیر مقام نے کہا ہے کہ کل بھی اے این پی سے اتحاد کا مخالف تھا اور آج بھی اسی موقف پر قائم ہوں، اسلام آباد میں چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں ہزارہ ڈویژن کی چند سیاسی شخصیات کے علاوہ صوبے کے کسی لیگی رہنماء نے شرکت نہیں کی، صرف وزیروں اور مشیروں نے شرکت کی ہے، عہدوں کی تقسیم کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ چوہدری برادران کا ساتھ کون دیتے ہیں، اسلام آباد میں مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے اجلاس اور چوہدری شجاعت حسین کے بیان پر جاری اخباری بیان میں امیر مقام نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید ان کے لئے قابل احترام ہیں اور چوہدری شجاعت حسین کا یہ بیان بالکل درست ہے کہ میں نے اے این پی سے اتحاد کی مخالفت کی تھی اور میں آج بھی اسی موقف پر قائم ہوں۔
 
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بلائے گئے مسلم لیگ کے اجلاس میں ہزارہ کی چند شخصیات کے علاوہ پشاور ڈویژن، مردان ڈویژن اور ملاکنڈ ڈویژن سمیت فاٹا سے کسی لیگی رہنماء نے شرکت نہیں کی اور سات ایم پی ایز میں سے صرف دو ایم پی ایز شریک ہوئے، جن میں سے ایک ایم پی اے مخصوص نشست پر ہے، انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شریک بیشتر لوگ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور عہدوں کی تقسیم کے بعد معلوم ہو جائے گا کہ کون چوہدری برادران کا ساتھ دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور عوام کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مشاورت پر فیصلے کرتا ہوں اور آئندہ بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 149579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش