0
Tuesday 3 Apr 2012 03:15

سیاسی جماعتوں نے سانحہ اسپنی روڈ کو عوام میں نفرتیں پھیلانے کی سازش قرار دیدیا

سیاسی جماعتوں نے سانحہ اسپنی روڈ کو عوام میں نفرتیں پھیلانے کی سازش قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کی مختلف سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے اسے برادر اقوام کے اندر نفرتیں پھیلانے اور دست و گریبان کرنے کی گھناوئنی سازش قرار دے دیا۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ اور انکے دیگر ساتھیوں نے ہزارہ ٹائون میں احتجاجی جلسہ عام سے خطاب میں سانحہ اسپنی روڈ اور ہزارہ ٹائون بروری کے واقعات کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا، انہوں نے کوئٹہ میں آباد تمام برادر اقوام سے اپیل کی کہ وہ ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔
 
جے ڈبلیو پی نظریاتی کے رہنماء سید محمد علی آغا نے سانحہ سپنی روڈ کی مذمت کرتے ہوئے سیاسیی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔ بلوچستان میں صدیوں سے آباد ہزارہ قوم کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن حکومت آج تک دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام اور امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
 
بلوچستان متحدہ محاذ نے ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں تمام اقوام میں بھائی چارہ پایا جاتا ہے، لیکن عوام دشمن عناصر اس بھائی چارے کی فضاء اور امن و امان کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 149914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش