0
Tuesday 3 Apr 2012 18:07

علامہ ساجد نقوی سے مولانا فضل الرحمن کا ٹیلی فونک رابطہ، گلگت کی صورتحال پر تبادلہ خیال

علامہ ساجد نقوی سے مولانا فضل الرحمن کا ٹیلی فونک رابطہ، گلگت کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے متفقہ طور پر حکومت سے امن و امان کو برقرار رکھنے کا مطالبہ ہے اور رہنماؤں نے گلگت میں ہونے والی حالیہ ہلاکتوں پر اظہار مذمت کرتے ہوئے اسے شرپسند عناصر کی کارروائی قرار دیا۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے علامہ ساجد علی نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک سازش کے تحت علاقے کی صورتحال کو کشیدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس پر علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ حکومت کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے اور اسے چاہئے کہ علاقے میں امن و امان کے قیام کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کو خالی نعرے نہیں لگانے چاہئیں عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امن و امان کی صورتحال کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے، تاکہ ملک میں استحکام پیدا ہو۔ دونوں مذہبی رہنماؤں نے گلگت میں ہونے والی حالیہ ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔

خبر کا کوڈ : 150130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش