0
Saturday 7 Apr 2012 21:37

حافظ سعید والا ایشو امریکہ نے غیر ضروری طور پر چھیڑا، شاہ محمود قریشی

حافظ سعید والا ایشو امریکہ نے غیر ضروری طور پر چھیڑا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ و تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے نیٹو سپلائی بند کی اب بحال کرنے کیلئے پارلیمنٹ کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کی سیاست تضادات اور (ن) لیگ کی سیاست کنفیوژن کا شکار ہے، پاک امریکہ تعلقات پہلے ہی تناؤ کا شکار ہیں امریکہ کو بغیر ثبوت کے حافظ سعید والا ایشو کھڑا نہیں کرنا چاہئے تھا، اس معاملے پر دفتر خارجہ کا رویہ نامناسب ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہ وزیراعظم قوم کو بتائیں کہ کن وجوہات کی بناء پر نیٹو سپلائی بند کی گئی تھی اور اب امریکہ نے کونسی نئی یقین دہانیاں کروا دی ہیں جس کی بناء پر سپلائی کو بحال کیا جا رہا ہے اس کیلئے پارلیمنٹ کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جس کی نشاندہی مولانا فضل الرحمن نے کی اور وہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی سے علیحدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری میاں محمد شریف کے جنازے پر غلط اور نامناسب ریمارکس دے رہے ہیں جبکہ وزیراعظم میاں نواز شریف سے سلامتی کمیٹی میں واپسی کی درخواست کر رہے ہیں دوسری جانب (ن) لیگ کے سربراہ نیٹو سپلائی کی مشروط بحالی کی بات کرتے ہیں جبکہ چوہدری نثار علی خان اس کے برعکس بیان دیتے ہیں میرے نزدیک پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ روابط اور ڈیل کے معاملات پر تقسیم ہو چکی ہیں اب (ن) لیگ کو بھی فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ پیپلز پارٹی کیساتھ کس حد تک چل سکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی معاملے پر حکومت قوم سے مذاق کر رہی ہے، ایگزیکٹو آرڈر سے سپلائی بند کرنے والے وزیراعظم عوامی ردعمل دیکھ کر اسے پارلیمنٹ میں لے جانا چاہتے ہیں، (ن) لیگ کے دو ارکان سردار مہتاب عباسی اور اسحق ڈار کے پارلیمانی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر دستخط ہیں۔ ایک اور سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حافظ سعید والا ایشو امریکہ نے غیر ضروری طور پر چھیڑا اسے اب ایسا ثبوت پیش کرنا ہو گا جو کورٹ آف لاء میں سٹینڈ کر سکے مگر شاید وہ ایسا نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی کیخلاف کسی اتحاد بننے کا علم نہی ہم اپنا موقف عوام کے سامنی جلسوں میں رکھ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 151222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش