0
Tuesday 17 Nov 2009 10:27

بھارت،پاکستان میں دہشت گردوں کو سرمایہ اور ٹارگٹ فراہم کر رہا ہے،لشکر جھنگوی کے دہشت گرد کا اعتراف

بھارت،پاکستان میں دہشت گردوں کو سرمایہ اور ٹارگٹ فراہم کر رہا ہے،لشکر جھنگوی کے دہشت گرد کا اعتراف
 کوئٹہ:دو روز پہلے کوئٹہ سے گرفتار کیے گئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت،پاکستان میں دہشت گردوں کو سرمایہ اور ٹارگٹ فراہم کر رہا ہے، انتہائی مطلوب دہشت گرد کی نامعلوم شخص سے بات چیت آج نیوز نے حاصل کر لی ہے۔دہشت گرد حافظ عثمان مجاہد نے ویڈیو میں ایک شخص کو بتایا کہ اس کے ساتھی جیل سے ہدایات دیتے ہیں۔اس کے لیڈرز افغانستان جاتے ہیں جہاں ان کا رابطہ بھارتی ایجنسیوں سے ہوتا ہے اور وہ لوگ بھارتی ایجنسیوں سے اہداف حاصل کرتے ہیں پاکستان میں واپس جا کر کسے مارنا ہے اور کیا کیا کرنا ہے۔ اس بات چیت میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں ان لوگوں کو پیسے دے رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 15223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش