0
Wednesday 11 Apr 2012 18:43

مولانا فضل الرحمان صدر سے ملاقات میں نيٹو کو عدم سپلائی کے موقف پر ڈٹے رہے

مولانا فضل الرحمان صدر سے ملاقات میں نيٹو کو عدم سپلائی کے موقف پر ڈٹے رہے
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر میں ہونیوالی اس ملاقات میں قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات اور گھریلو تشدد کیخلاف بل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے اپنے تحفظات سے صدر کو آگاہ کیا۔ ذارئع کے مطابق صدر زرداری نے جے یو آئی کے رہنما کو قومی سلامتی کمیٹی کا بائیکاٹ ختم کرنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ صدر آصف علی زرداری نے گذشتہ روز اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان کو فون پر ملاقات کی دعوت دی تھی۔

دیگر ذرائع کے مطابق جمعيت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صدر آصف علي زرداري سے ملاقات کي ہے۔ ذرائع کے مطابق ايوان صدر اسلام آباد ميں ہونے والي يہ ملاقات 2 گھنٹے سے ز ائدجاري رہي، جس ميں مولانا فضل الرحمان نے صدر سے نيٹو سپلائي کيخلاف اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ قومي سلامتي کميٹي اور ديگر کميٹيوں کا بائيکاٹ جاري رکھيں گے۔ صدر زرداري اور مولانا فضل الرحمان کے درميان ہونے والي ملاقات ميں رضا رباني، شيري رحمان اور سيکريٹري خارجہ بھي موجود تھے۔ دوسري جانب سے جے يو آئي (ف) کي مجلس عاملہ اور پارٹي کا ہنگامي اجلاس آج طلب کر ليا ہے۔
خبر کا کوڈ : 152469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش