0
Thursday 12 Apr 2012 17:55

لیہ، مخدوش ملکی صورتحال کے خلاف کل احتجاجی ریلی نکالی جائے گی

لیہ، مخدوش ملکی صورتحال کے خلاف کل احتجاجی ریلی نکالی جائے گی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پورے جنوبی پنجاب میں جمعتہ المبارک یوم عزاء کے طور پر منایا جائے گا، اس حوالے سے لیہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام بعد از نماز جمعہ امام بارگاہ حسینیہ ہال سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، ریلی میں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن، ذاکرین اہل بیت ع کی تمام انجمنیں شرکت کریں گی۔ 

مجلس وحدت مسلمین لیہ کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا ہادی حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں شیعیان حیدر کرار کا خون اتنا سستا کیوں ہے، اگر گزشتہ واقعات کا نوٹس لیا جاتا تو آج نوبت یہاں نہ پہنچتی، اُنہوں نے کہا کہ جب تک ہمیں اپنا حق نہیں ملتا ہم صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 152722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش