0
Saturday 14 Apr 2012 21:07
سرائیکی صوبہ سیاست نہیں عوامی خواہشات کا احترام

صدر زرداری کا سرائيکی صوبہ بنانے کا عندیہ، باقاعدہ اعلان وزيراعظم کرينگے

صدر زرداری کا سرائيکی صوبہ بنانے کا عندیہ، باقاعدہ اعلان وزيراعظم کرينگے
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ سیاست نہیں، عوامی خواہشات کا احترام ہے۔ ملتان میں پیپلز لائرز فورم کے وفد سے گفتگو میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام ساٹھ سالوں سے احساس محرومی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کی حکومت نے خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو شناخت دی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ان کا حق دے کر رہے گی، اگر ایسا نہ ہوا تو شدت پسند جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومی کو غلط رخ دے سکتے ہیں، پیپلز لائرز فورم سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں ایک غریب کا بچہ بھی جج بن سکے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق صدر آصف علي زرداري نے سرائيکي صوبے کے قيام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ باقاعدہ اعلان وزيراعظم يوسف رضا گيلاني کريں گے۔ ملتان کے دو روزہ دورے پر پہنچنے کے بعد غوث الاعظم روڈ پر واقع وزيراعظم ہاوس ميں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے صدر کا کہنا ہے کہ سرائيکي صوبہ ہماري موجودہ حکومت کے دوران ہي بنے گا، جس کا باقاعدہ اعلان وزيراعظم کريں گے۔
خبر کا کوڈ : 153273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش