0
Sunday 15 Apr 2012 05:24

کوئٹہ میں صوبائی حکومت کی عملداری ختم ہو چکی، دہشتگردوں کی حکمرانی ہے، علامہ ساجد نقوی

کوئٹہ میں صوبائی حکومت کی عملداری ختم ہو چکی، دہشتگردوں کی حکمرانی ہے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے جاری کردہ ایک بیان میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن سے مری آباد جانے والی مسافر وین پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے اور بعد ازاں بولان میڈیکل کمپلیکس کے سامنے فائرنگ سے ایک فرد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس دلخراش سانحہ کو ٹارگٹ کلنگ کے انہی واقعات کا تسلسل قرار دیا ہے جن کے نتیجے میں ایک مدت سے معصوم اور بے گناہ عوام کو انکے خون میں نہلایا جا رہا ہے۔

سربراہ شیعہ علماء کونسل نے کہا کہ یہ صورتحال واضح کرتی ہے کہ امن و امان کے ذمہ دار اداروں اور صوبائی حکومت کی عملداری عملاً ختم ہو چکی ہے اور دہشتگردوں کی حکمرانی ہے۔ ان حالات میں عوام یہ سوچ رہے ہیں کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کس کی ذمہ داری ہے اور وہ کون سی قوت ہے جو دہشتگردوں کو گرفتار کر کے انکے منطقی انجام تک پہنچانے میں آڑے آرہی ہے۔

عوام میں پائی جانے والی تشویش اور شدید عدم تحفظ کا احساس صورتحال کو انتہائی گھمبیر بنا رہا ہے۔ گلگت بلتستان کی صورتحال،کوئٹہ و کراچی میں مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور ملک بھر میں بدامنی کی کیفیت یہ تقاضا کرتی ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ازخود نوٹس لے کر سانحات کے ذمہ داروں اور انکے سرپرستوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کریں اور عوام کو امن و تحفظ فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 153356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش