0
Saturday 21 Apr 2012 00:13

شام میں امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل

شام میں امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل
اسلام ٹائمز۔ شام میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ پیرس میں شام مخالف اجلاس عرب لیگ اور اقوام متحدہ کے نمائندے کوفی عنان کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے منعقد کیا گيا تھا۔ نبیل فیاض نے آج العالم کے ساتھ گفتگو میں پیرس اجلاس کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوفی عنان کی تجویز کے تحت شام کے حالات سدھر رہے ہیں اور معمول کی طرف رواں دواں ہیں لیکن شام کے دشمن کوفی عنان کی کوششوں کو ناکام بنانے کی مسلسل سازش کر رہے ہیں اور پیرس اجلاس بھی اسی سازش کی ایک کڑی ہے۔ 

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے شام نے کوفی عنان کی تجویز تسلیم کرکے اس پر عمل درآمد کر دیا ہے لیکن امریکہ اور اسکے عرب اتحادیوں نے شام کی حکومت گرانے کی غرض سے شام کے باغیوں کو ایک سو ملین ڈالر کی مدد فراہم کی ہے۔ ادھر شام میں اقوام متحدہ کے مبصرین ٹیم کے سربراہ جنرل احمد حمیش نے کہا ہے کہ شام میں ان کی ٹیم کا کام مثبت طریقے سے جاری ہے۔ جنرل احمد حمیش نے صوبہ درعا میں حالات کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد کہا کہ ان کا مشن مثبت طریقے سے جاری ہے۔ شام میں امریکہ اور اسکے مغربی اور عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔


خبر کا کوڈ : 155079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش