0
Saturday 21 Apr 2012 03:36

وقت کیساتھ ساتھ پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، کرامت اللہ

وقت کیساتھ ساتھ پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، کرامت اللہ
اسلام ٹائمز۔ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کرامت اللہ خان نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان اور ایران کے تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہے ہیں، وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند کی رہائشگاہ پر ان سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ وفود کے تبادلے سے مختلف ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان حکومتی سطح کے علاوہ عوام کی سطح پر بھی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور ایران کے درمیان نجی سطح پر بھی تجارت ہو رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن درویش نے کہا کہ وہ پاکستان باالخصوص پشاور کو اپنا دوسرا گھر تصور کرتے ہیں اور وہ یہاں پر قیام کے دوران اپنائیت محسوس کرتے ہیں، انہوں نے کہا پارلیمانی وفود کے تبادلے ناگزیر ہیں جن سے مثبت نتائج نکل سکتے ہیں۔ ملاقات میں ایرانی قونصل جنرل نے سپیکر کرامت اللہ خان کی سرکردگی میں صوبائی اسمبلی کے ایک پارلیمانی وفد کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ملاقات میں ایران سے آنے والی گیس پائپ لائن کے علاوہ ایران کی جانب سے پاکستان کو بجلی کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 155123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش