0
Sunday 22 Apr 2012 01:56

بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ضرور ادا کرینگے، مولانا فضل الرحمان

بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ضرور ادا کرینگے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان سے صوبائی وزیر مولانا عبد الباری نے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص کارکردگی اور ان کی داخلہ و خارجہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان اور پاکستانی عوام شدید بحرانو ں میںگھرے ہوئے ہیں۔ تنگ دستی، بے روزگاری اور دیگر مسائل نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے۔ ملک میں کسی کی عزت و آبرو، جان و مال کا تحفظ نہیں ہے، فرسودہ اقتصادی نظام، سودی نظام کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے عوام کی مشکلات کو ختم کرنے اور مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر جدوجہد کر رہی ہے۔ ملکی استحکام اور قرآن و سنت کے نفاذ کی خاطر عملی اقدامات کریں دینگے۔ اس موقع پر مولانا عبدالباری نے بلوچستان کی خراب صورتحال کا ذکر کیا۔ جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام کے مسائل سے غافل نہیں، اور وہاں جاری ٹارگٹ کلنگ اور دیگر مسائل کے حل میں اپنا کردار ہر حال میں ادا کرینگے، انہو ں نے کہا کہ ہم ہر مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے قائل ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مسائل جنگ سے حل نہیں ہوتے بلکہ مذاکرات سے مسائل حل کئے جاتے ہیں۔ 

دریں اثناء مردان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں مقیم طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان سے نیٹو سپلائی بحال کر رہا ہے۔ جو درحقیقت دوغلاپن ہے۔ انہوں نے کہا ہم امریکہ سے ذاتی دشمنی نہیں کرتے بلکہ ہماری جنگ امریکہ سے اصولوں کی جنگ ہے، پاکستان پالیسیاں کسی بیرونی خواہش پر نہیں بلکہ اصولوں کے مطابق بنائے تو مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔افغان جنگ میں افغانستا ن کے علاوہ پاکستان اور امریکہ کو بھی شدید نقصانات اٹھانا پڑا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پچاس ہزار پاکستا نی اپنے جانوں سے ہاتھ دھو بھیٹے ہیں۔ اور اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ اپنے وزراء کی تعداد کم کرےجو کہ قومی خزانے پر بوجھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 155395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش