0
Wednesday 25 Apr 2012 00:12

گلگت میں جامع مسجد امامیہ کو فوری طور پر نمازیوں کیلئے کھولا جائے، علامہ ناصر عباس جعفری

گلگت میں جامع مسجد امامیہ کو فوری طور پر نمازیوں کیلئے کھولا جائے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے گلگت میں مرکزی جامع مسجد امامیہ کو سیل کیے جانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے کی جانے والی ایسی کارروائیاں امن عامہ کو نقصان پہنچائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اور مرکزی انتظامیہ کو دہشتگردوں اور امن پسند شہریوں میں تمیز کرنی چاہیے۔ سانحہ کوہستان و چلاس کے مرکزی ملزمان کی گرفتاریوں پر حکومت کی طرف سے مصلحت پسندی اور سست روی پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت واقعہ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ انتظامیہ کرفیو نافذ کر کے نقص امن کے نام پر پرامن محب وطن پاکستانیوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے خیبر تک شیعہ نسل کشی کے باوجود ہم پاکستان کے قانون کا احترام کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود حکومتی رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ علامہ ناصر جعفری نے کہا کہ ہم حکومت کی طرف سے یکطرفہ کیے جانے والے ایسے تمام اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جامع مسجد امامیہ کو فوری طور پر نمازیوں کے لئے کھول دیا جائے اور معصوم شہریوں کے خلاف کارروائیاں بند کرنے کے ساتھ ساتھ شیعہ قوم کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 156303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش