0
Tuesday 1 May 2012 00:05

دہشتگردی اور انتہاء پسندی اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، مولانا عباس قادری

دہشتگردی اور انتہاء پسندی اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، مولانا عباس قادری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے رہنماوں مولانا عباس قادری، مولانا مختار احمد حبیبی، مولانا قاری نور محمد قاسمی، مفتی حمد رضا قاسمی، حافظ محمد قاسم قاسمی، مولانا غوث بخش، مولانا نجیب الرحمن، مولانا عبدالمطلب حبیب، مولانا امیر حمد لانگو نے کوئٹہ میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام کو تحفظ فراہم نہ کرنے پر سیکورٹی کے اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں، استعماری اور طاغوتی قوتیں مسلم معاشرے میں تنگ نظری، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کو پروان چڑھا رہی ہیں، اور یہ سب اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کی خاطر سازشوں میں مصروف ہیں۔ دریں اثناء جے یو پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالقدوس ساسولی نے کہا کہ سپریم کورٹ سے سزا یافتہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پاس وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے، لیکن موجودہ حکومت سے اخلاقی جرأت کی امید لگائے رکھنا فضول ہے۔
خبر کا کوڈ : 157905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش