0
Tuesday 1 May 2012 01:12

کارکن آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، مولانا فضل حقانی

کارکن آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، مولانا فضل حقانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا فضل علی حقانی نے کہا ہے کہ کارکن آئندہ بلدیاتی اور جنرل الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی (ف) ضلع صوابی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر منفعت علی اور نورالہادی نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت اے این پی سے علیحدگی اور جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اجلاس میں 16 مئی کو قائدین کے دورہ صوابی کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس میں دیگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات اور بعض شخصیات جن کی جماعت میں شمولیت متوقع ہے سے مذاکرات اور دعوتی مہم کیلئے مولانا فضل علی حقانی، صوبائی فنانس سیکرٹری نورالاسلام، مولانا عطاء الحق درویش، حکیم احسان الحق، اقبال سالار اور مولانا حسین احمد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 157933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش