0
Wednesday 2 May 2012 17:46

سندھ دھماکوں سے گونج اٹھا، مختلف علاقوں میں 16 سے زائد دھماکے

سندھ دھماکوں سے گونج اٹھا، مختلف علاقوں میں 16 سے زائد دھماکے
اسلام ٹائمز۔ کراچی سميت سندھ کے مختلف شہروں ميں صبح سويرے سے شروع ہونے والے پے درپے دھماکوں ميں ايک پوليس اہلکار سميت متعدد افراد خمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق حيدرآباد شہر کے مختلف علاقوں ميں 4 دھماکے ہوئے۔ يہ دھماکے اناج منڈی، فاطمہ جناح روڈ نسيم نگر اور لطيف نمبر 7 ميں نيشنل بينک کی اے ٹی ايم مشينوں پر ہوئے۔ ان دھماکوں کے نتيجے ميں چار افراد زخمی ہوگئے۔ پوليس کے مطابق دھماکوں کی جگہ سے سندھو ديش لبريشن آرمی کے پمفلٹ برآمد ہوئے۔

اس کے بعد بھان سعيد آباد، دادو، نوابشاہ سکرنڈ روڈ، ميہڑ، کوٹری، لاڑکانہ، سکھر، بدين، قاضی احمد، شہداد کوٹ، ٹھٹھہ، رانی پور، خير پور ناتھن شاہ اور ٹنڈو محمد خان ميں نيشنل بينک کی عمارتوں کے باہر دھماکے ہوئے۔ ان دھماکوں ميں بھی متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ادھر گھوٹکی کے قريب قاضی آباد کے قريب ريلوے ٹريک پر کريکر کا دھماکا ہوا، جس کے نتيجے ميں 3 فٹ ريلوے ٹريک کو نقصان پہنچا اور پنجاب سے سندھ جانے والی جعفر ايکسپريس حادثے سے بچ گئی۔ پوليس کے مطابق ريلوے انتظاميہ متاثرہ جگہ پہنچ گئی ہے، جہاں امدادی کارروائی جاری ہے۔ ايک دھماکا کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 15 ميں کے ای ایس سی کے دفتر کے قريب ہوا، تاہم اس سے کوئی نقصان نہيں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 158437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش