0
Sunday 6 May 2012 12:52

اورکزئی فورسسز کی کاروائی میں 8 شدت پسند ہلاک

اورکزئی فورسسز کی کاروائی میں 8 شدت پسند ہلاک
اسلام ٹائمز۔ اورکزئی ايجنسی ميں سيکيورٹی فورسز کی کارروائی ميں 8 شدت پسند مارے گئے۔ کرم ايجنسی ميں مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کر دی جبکہ مہمند ايجنسی ميں دھماکے سے اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے اورکزئی ايجنسی کے بالائی علاقوں ماموزئی اور علی خيل ميں سيکيورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنايا۔ کارروائی ميں 8 شدت پسند ہلاک اور ان کے تين ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ کرم ايجنسی کے علاقے سخی احمدشاہ ميں پاراچنار سے پشاور جانيوالی مسافر کوچ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے گاڑی کے شيشے ٹوٹ گئے۔ شيشے لگنے سے ايک خاتون سميت تين افراد زخمی ہوگئے۔ پوليٹکل حکام کے مطابق واقعہ کے بعد متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر ليا گيا ہے۔ ادھر مہمند ايجنسی ميں تحصيل حليم زئی کے علاقے ناساتی ميں گورنمنٹ مڈل اسکول کی ديوار کے قريب دھماکے سے اسکول کی عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ ادھر خيبر ايجنسی کے لنڈی کوتل بازار ميں آنے والی اسلحے سے بھری پک اپ خاصہ دار فورس نے تحويل ميں لے لی ہے۔ گاڑی ميں سوار دو ملزمان فرار ہو گئے۔

دیگر ذرائع کے مطابق اورگزئی میں سیکیورٹی فورسزز کی کاروائی کے نتیجے میں آٹھ شدت پسند ہلاک اور ان کے تین ٹھکانے تباہ کر دیے۔ اپراورگزئی کےمختلف علاقوں میں فورسزز کی بھاری توپوں کی مدد سے گولہ باری آٹھ شدت پسند ہلاک تفصیلات کے مطابق اپر اورگزئی کے علاقے مامو زئی اور علی خیل میں فورسزز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں بھاری توپ خانے کے ساتھ نشانہ بنایا جس میں ذرائع کے مطابق آٹھ شدت پسند ہلاک اور ان کے تین ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

خبر کا کوڈ : 159363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش