0
Thursday 10 May 2012 00:23

نئے مالی سال کیلئے 845 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے

نئے مالی سال کیلئے 845 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے
اسلام ٹائمز۔ منصوبہ بندی کمیشن کا اجلاس جمعرات کو ہو رہا ہے، جس میں آئندہ بجٹ کیلئے آٹھ سو پینتالیس ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی سفارش کی جائے گی۔ اینول پلان کوآررڈینیشن کمیٹی کا اجلاس نئے بجٹ کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم تجویز کرے گا۔ جس میں اخراجات رواں مالی سال کے مقابلے میں ایک سو پندرہ ارب روپے زیادہ تجویز کیے جائیں گے۔ اس میں وفاقی حکومت کا حصہ تین سو ستر ارب روپے ہو گا اسکے علاوہ  اکیانوے ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہو گی۔ جبکہ صوبوں کا ترقیاتی پروگرام چار سو پچہتر ارب روپے ہو گا۔ ترقیاتی پروگرام کی حتمی منظوری وزیراعظم کی سربراہی میں قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی۔ جس میں چاروں صوبوں کے وزیراعلی شریک ہوں گے۔ پیپلز ورکس پروگرام کے لیے ستائیس ارب ر وپے مختص کئے جانے کی توقع ہے۔

خبر کا کوڈ : 160484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش