0
Tuesday 15 May 2012 00:11

ملک میں علماء کرام کا قتل لمحہ فکریہ ہے، آفتاب شیرپائو

ملک میں علماء کرام کا قتل لمحہ فکریہ ہے، آفتاب شیرپائو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (شیرپائو) کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پائو نے ملک میں علمائے کرام کی شہادت پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم جید علماء سے محروم ہو گئی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا مفتی محسن شاہ، مولانا نصیب خان اور مولانا اسلم شیخوپوری کا قتل عام لمحہ فکریہ ہے، اور اس سے پوری قوم میں شدید تشویش اور غم و رنج پھیل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے اور یہاں پر کوئی بھی محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جید علمائے کرام کا قتل عام حکومت کی مکمل ناکامی کا ثبوت ہے اور اس سے خوف و ہراس کی قائم فضاء مزید بڑھ چکی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ علمائے کرام معاشرے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں اور ان ہی کی تعلیمات اور برکات کی بدولت دنیا میں تعلیم اور امن کی روشنی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری سنگین صورتحال اور عوام اور علمائے کرام کے ہر طرف خون بہنے کی وجہ سے ہر شہری پریشان اور غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔ انہوں نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے عالم دین ارسلا رحمانی کے قتل کی بھی شدید مذمت کی اور اسے افغانستان میں امن عمل اور مذاکرات کو صدر ربانی کے قتل کے بعد ایک اور دھچکا قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 161954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش