0
Thursday 17 May 2012 03:59

نواز شریف اور الطاف حسین مہاجر صوبے کے قیام کی حمایت کریں، مہاجر صوبہ تحریک

نواز شریف اور الطاف حسین مہاجر صوبے کے قیام کی حمایت کریں، مہاجر صوبہ تحریک
اسلام ٹائمز۔ نواز شریف خود بھی مہاجر ہیں اور ہجرت کے دکھ بھی اٹھائے ہیں اور آج اہلیان پاکستان سے اپنا حق مانگتے پھر رہے ہیں آخر نواز شریف کو گزشتہ 64 سالوں سے سندھ میں نفرتوں کا درس دینے والے وڈیروں کی حمایت حاصل کرنے کے بجائے ان مہاجروں کا ساتھ کیوں نہیں دیتے جنہوں نے 20 لاکھ جانیں دے کر پاکستان بنایا اور پھر 07 لاکھ جانیں پاکستان کو بچانے کیلئے دیں اور آج تک پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے اپنے جوان بیٹوں کو پاک فوج کے حوالے کرنے کو تیار ہیں، ان خیالات کا اظہار مہاجر صوبہ تحریک لیڈیز ونگ کی عہدیداران نے کراچی پریس کلب پر ہونے والے خواتین کے عظیم الشان مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کراچی آرٹس کونسل سے لے کر کراچی پریس کلب تک مہاجر صوبے کے حق میں نکلنے والی خواتین کی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین شامل تھیں، کراچی پریس کلب پر خواتین کی ریلی نے بعد ازاں ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کرلی۔ جلسے سے لیڈیز ونگ کی انچارج ثریا بیگم اور رکن مرکزی کونسل فہمیدہ راجپوت نے خطاب کیا۔ مظاہرے میں شامل خواتین مہاجر صوبے کے حق میں نعرے بازی کرتیں رہیں، خواتین نے اپنے ہاتھوں میں مہاجر صوبے کے حق میں پلے کارڈز، پوسٹرز اور بینرز تھام رکھے تھے، جن پر مہاجر صوبے کے نعرے اور سلوگن درج تھے۔

دریں اثناء مہاجر صوبہ تحریک کے صدر جناب سید زاہد حسین نے کراچی پریس کلب پر خواتین کے شاندار احتجاجی مظاہرے پر خواتین ماؤں بہنوں اور بچوں کو ہزاروں کی تعداد میں شرکت پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خواتین نے آج اپنے بھائیوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ خواتین کی مہاجر صوبے کے قیام کے حق میں میدان عمل میں آنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مہاجروں کی منزل اب دور نہیں ہے، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب سرزمینِ سندھ پر مہاجر صوبے کا قیام عمل میں آچکا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 162661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش