0
Tuesday 8 Dec 2009 11:18

قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے،دہشت گردی نے قومی سلامتی کیلئے خطرات پیدا کر دیئے،صدر زرداری

قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے،دہشت گردی نے قومی سلامتی کیلئے خطرات پیدا کر دیئے،صدر زرداری
راولپنڈی:صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم فوج کیساتھ کھڑی ہے،دہشتگردی نے قومی سلامتی کیلئے خطرات پیدا کر دیے ہیں،ذرائع کے مطابق اس سے قبل آرمی چیف نے صدر آصف علی زرداری سے مختصر ملاقات کی اور انہیں سانحہ پریڈ لین مسجد کے واقعات کی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر امن وامان کی مجموعی صورت حال اور قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔
صدر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ بھی کیا اور سانحہ پریڈلین کے زخمیوں کی عیادت کی،وزیر دفاع احمد مختار اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے پیر کے روز سی ایم ایچ میں پریڈ لین مسجد میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔اس دوران زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ انتہا پسند ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے خطرہ ہیں۔ قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے،فوج کی قربانیوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے،پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے،جاں بحق اور زخمی افواج پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آزمائش کی اس گھڑی میں ان کے مثالی حوصلہ اور جرات کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ایک قوم کی حیثیت سے ہم دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔قبل ازیں سی ایم ایچ راولپنڈی آمد پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے صدر آصف علی زرداری کا خیر مقدم کیا۔

خبر کا کوڈ : 16490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش