0
Wednesday 30 May 2012 21:22

سرائیکی صوبے کی خوشخبری میں اب زیادہ وقت باقی نہیں، جاوید وڑائچ

سرائیکی صوبے کی خوشخبری میں اب زیادہ وقت باقی نہیں، جاوید وڑائچ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے ایم این اے چوہدری جاوید وڑائچ نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی اور حکومت نے سرائیکی وسیب کو اس کے معاشی، ثقافتی اور سماجی حقوق دینے کے علاوہ اسے شناخت دینے کا اصولی فیصلہ کر رکھا ہے، سرائیکی صوبے کی خوشخبری میں اب کوئی زیادہ وقت باقی نہیں ہے، صدر پاکستان آصف علی زرداری وعدے کے پکے انسان ہیں جبکہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سرائیکی وسیب کے سچے ہمدرد اور خطے کو ترقی دینے کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست جام ایم ڈی گانگا کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
 
انہوں نے سرائیکی وسیب کے مطالبات وزیر اعظم اور صدر پاکستان تک پہنچانے اور حل کروانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان میں آرٹس کونسل کے قیام کی منظوری اور جدید سہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم کی تعمیر کے لیے وہ بھر پور کوشش کریں گے، چوہدری جاوید وڑائچ نے کہا کہ رحیم یار خان میں تفریحی اور ثقافتی سرگریوں کے فروغ کے لیے یہ کام وقت کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 166877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش