0
Thursday 31 May 2012 23:44

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف بھارت میں ہڑتال اور توڑ پھوڑ، متعدد اپوزیشن رہنماء گرفتار

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف بھارت میں ہڑتال اور توڑ پھوڑ، متعدد اپوزیشن رہنماء گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف این ڈی اے نے جمعرات کو بھارت بند کا اعلان کیا تھا، ملک بھر میں اس ہڑتال کا وسیع اثر دیکھا گیا، جبکہ این ڈی اے کے کنوینر اور جے ڈی یو کے صدر شرد یادو کو بہار کے سہرسہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جے ڈی یو کے کھگڑیا سے ممبر پارلیمنٹ دنیش چندر یادو کے ساتھ شرد یادو کو حراست میں لیا گیا ہے، ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے ملک بھر میں اپوزیشن رہنمائوں کی گرفتاریاں جاری ہیں، شرد یادو، دنیش چندر یادو کے بعد دہلی میں مختار عباس نقوی کو گرفتار کیا گیا ہے، دہلی میں بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی آج خود کارکنوں کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے، بی جے پی کے نائب صدر مختار عباس نقوی اکشر دھام پر گرفتار ہوئے۔
 
اس کے بعد خبر آئی کہ شاہنواز حسین نے بھاگلپور میں گرفتاری دی ہے، شاہنواز حسین بھاگلپور سے ہی بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ دہلی کسمیت پورے بھارت میں ہڑتال کی کال کا وسیع اثر دیکھا گیا، جن سڑکوں پر روز سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں دکھائی دیتی تھیں وہاں اکا دکا ہی گاڑیاں چلتی نظرآئیں، این ڈی اے اور جے ڈی یو کے حامی نے آج ریاست میں ٹرین سروس بھی متاثر کی، بی جے پی حکمرانی کرناٹک کے علاوہ مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں پتھراو ، آگجنی اور سڑک جام کئے جانے کی خبریں ملی ہیں۔ 

جے ڈی (یو) کے صدر شرد یادو اور بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین سمیت 800 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے، تقریباً 700 حامیوں کے ساتھ بہار کے سہرسہ میں جلوس نکالنے والے یادو کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 167213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش