0
Tuesday 5 Jun 2012 03:39

پاک بھارت ترقی کا راز کشمیر کے حل میں مضمر ہے، بھوشن بزاز

پاک بھارت ترقی کا راز کشمیر کے حل میں مضمر ہے، بھوشن بزاز
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم کے سربراہ پنڈت بھوشن بزاز نے ہندوستان اور پاکستان کے رہنماﺅں کے اُن اقدامات کو سراہا  ہے جن کے ذریعے مضبوط دوستی کو فروغ دینے کا پلیٹ فارم تیار کیا جارہا ہے، یہاں کشمیر سے متعلق ایک سیمینار و مباحثہ میں تقریر میں انہوں نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں اور مسئلہ کشمیر سے متعلق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے خیالات اہمیت کے حامل ہیں، بھوشن بزاز نے کہا کہ ہند پاک لیڈران کی مخلصانہ کوششوں سے ہی حل طلب مسائل کے ساتھ ساتھ کشمیر کے دیرینہ مسئلہ پر نتیجہ خیز بات چیت شروع ہو سکتی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کے مسئلے کشمیر سے متعلق بیانات کو سراہا۔
 
بھوشن بزاز نے کہا کہ دونوں ممالک نے دوروں کا سلسلہ شروع کیا اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی مزید بہتری لائی جا رہی ہے، جو نیک شگون اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کی ہمیشہ رہنے والی دوستی کیلئے دونوں ممالک کو آپس کے مسئلے خاص کر مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا، جس میں دونوں ممالک کی ترقی کا بھی راز مضمر ہے۔
خبر کا کوڈ : 168139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش