0
Saturday 9 Jun 2012 16:08

سکردو پولیس منشیات فروشوں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے

سکردو پولیس منشیات فروشوں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے
اسلام ٹائمز ۔ سکردو میں منشیات فروشوں کے نیٹ ورک اپنے مکروہ دھندے میں لگے ہوئے ہیں۔ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کوئی بھی بڑی کاروائی کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق سماج دشمن عناصر نے سکردو میں مختلف مقامات پر منشیات کا مکروہ دھندہ جاری رکھا ہوا ہے اور نوجوان نسل منشیات کی طرف راغب ہو رہی ہے۔ معلومات کے مطابق سکردو میں چرس، شراب، افیون اور نشہ آور انجکشن استعمال کرنے والے عادی نشئی طبقے میں عمومی طور پر ایسے افراد شامل ہیں جو کہ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں ڈرائیوروں، ورکشاب میں کام کرنے والے اور محنت پیشہ افراد بھی شامل ہیں جبکہ محدود تعداد میں طلباء بھی چرس جیسی لعنت کی لپیٹ میں ہے۔

ایک نشہ کرنے والے شخص کے مطابق 50 سے 200 روپے تک چرس کی خریداری ایک نشئی روزانہ کی بنیاد پر کرتا ہے۔ اس شخص کے مطابق ان کو منشیات کی خریداری میں کسی قسم کی کوئی مشکلات پیش نہیں آتی، کیونکہ منشیات فروش اپنے مخصوص خفیہ اڈوں پر ہوتے ہیں۔ اس کے مطابق پولیس کی کاروائیاں اس لئے کامیاب نہیں ہوپاتی ہیں کیونکہ محکمے پولیس کے اندر چھوٹے ملازمین مخبری کردیتے ہیں اور منشیات فروش غائب ہوجاتے ہیں۔ واضح رہے کہ منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کیلئے محکمہ پولیس کو انتہائی سنجیدہ اور دلیرانہ پالیسی بنانی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 169165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش