0
Friday 8 Jun 2012 19:10

ملی یکجہتی کونسل اتحاد امت کی جانب اہم پیش رفت ہے، علامہ ساجد نقوی

ملی یکجہتی کونسل اتحاد امت کی جانب اہم پیش رفت ہے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ آج مسلمان پوری دنیا میں زیر عتاب ہیں، مذہب اسلام اور مسلم ممالک کیخلاف ایک سازش کے تحت حالات خراب کرنے کی مذموم کوششیں کی جا رہی ہیں، تمام مسائل کا حل صرف اور صرف اتحاد امت میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمان پوری دنیا میں زیر عتاب ہیں، جبکہ مذہب اسلام اور مسلم ممالک کے حالات کو ایک سازش کے تحت خراب کرنے کی مذموم کوششیں کی جا رہی ہیں، جن کی ایک بڑی وجہ امت کا متحد نہ ہونا ہے۔

رہنما ملی یکجہتی کونسل کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا اپنے فرائض کی ادائیگی سے قاصر رہنا، امت مسلمہ کے لئے مسائل کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لئے کوشاں اور سرگرداں رہے ہیں اور آئندہ بھی اس مشن کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسلمان متحد نہیں ہوتے اس وقت تک وہ ترقی کی طرف گامزن نہیں ہوسکتے۔ اس وقت مسلمانوں کو دنیا بھر میں جن مشکلات کا سامنا ہے اس کی بڑی وجہ اتحاد کا فقدان ہے، اس لئے وحدت کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے قبل نہ تھی اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان اس کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے، جس کے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 169319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش