0
Friday 8 Jun 2012 12:44

ملی یکجہتی کونسل قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائے گی، علامہ عارف واحدی

ملی یکجہتی کونسل قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائے گی، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل ملکی ناسازگار حالات میں ہوا کا تازہ جھونکا ہے جس کے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے پہلے مرحلے میں گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژنز کے تنظیمی دورہ مکمل کرنے کے بعد راولپنڈی پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے خلاف پوری دنیا میں پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور مسلمانوں کو انتہاء پسند قرار دینے کی بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں حالانکہ اسلام امن و آشتی و رواداری کا مذہب ہے اور اس کا انتہا پسندی، دہشتگردی سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیا میں یہ بھی تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان میں فرقہ واریت ہے اور اسی سلسلے میں ملکی حالات کو خراب کرنے اور قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی کوششیں بھی کی گئیں البتہ ان سازشوں کا بہترین توڑ ملی یکجہتی کونسل ہے جس سے یہ تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا ہمیشہ وحدت اور اتحاد بین المسلمین کے داعی رہے اور اس سلسلے میں آئندہ بھی اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل مستحسن اقدام ہے اور ملکی حالات کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ تازہ ہوا کا جھونکا ہے جس کے مثبت اور دوررس نتائج برآمد ہونگے کیونکہ ملی یکجہتی کونسل میں تمام مسالک کی نمائندگی ہے اور یہ اتحاد کی علامت ہے جبکہ اس مذہبی اتحاد کی عوام نے بھی بھر پور تائید کا اظہار کیا ہے جس سے ملکی حالات اور امن وامان کی صورتحال اور دیگر مسائل کو احسن طریقے سے حل کیا جاسکے گا۔
خبر کا کوڈ : 169089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش