0
Sunday 10 Jun 2012 18:34

قراقرم یونیورسٹی اسکردو کیمپس میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز کا انعقاد ہوگا

قراقرم یونیورسٹی اسکردو کیمپس میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز کا انعقاد ہوگا
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اسکردو کیمپس میں اگلے ہفتے سے اسپورٹس ویک اور ٹیلنٹ ہنٹ شروع کیا جائے گا جس میں والی بال اور فٹ بال کے مقابلے کرائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ٹیلنٹ ہنٹ میں مشاعرہ، ڈرامے اور تقریری مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔ اس موقع پر طلباء نے یونیورسٹی کی جانب سے اسکردو کیمپس میں اسپورٹس ویک اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز کے انعقاد کے اعلان پر یونیورسٹی کیمپس کی صحت مند سرگرمیوں کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اوراس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 169754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش