0
Wednesday 13 Jun 2012 20:50

سوات، ن لیگ کے رہنماء افضل خان قتل، تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

سوات، ن لیگ کے رہنماء افضل خان قتل، تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی
اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقے دمغار میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے مسلم لیگ ن کی صوبائی کونسل کے رکن افضل خان جاں بحق ہوگئے، اسپتال ذرائع کے مطابق افضل خان کو سر اور گلے پر پانچ گولیاں لگیں، جبکہ دہشتگرد حسب سابق جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے، دوسری جانب تحریک طالبان نے افضل خان کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے دمغار سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کی صوبائی کونسل کے رکن افضل خان دمغار بدھ کی صبح اپنی گاڑی میں گھر سے نکل کر کہیں جارہے تھے کہ راستے میں پہلے سے تاک میں بیٹھے دہشتگردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں افضل خان دمغار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
 
اہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کو سر، گلے اور کندھے پر پانچ گولیاں لگی ہیں، ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جبکہ محمد افضل خان کے قتل کی ذمہ داری تحریک طالبان نے قبول کرلی۔ تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان احسان اللہ احسان نے میڈیا نمائندوں کو فون پر بتایا کہ محمد افضل خان تحریک طالبان کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث تھے، اس لئے اُن کو قتل کردیا گیا ہے۔ اور دیگر طالبان مخالف قوتیں بھی سن لیں کہ جو بھی ہماری مخالفت کرے گا اُن کا یہی انجام ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 170962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش