0
Tuesday 26 Jun 2012 11:23

سندھ ہائيکورٹ، ٹارگٹ کلنگ سے متعلق درخواست پر نوٹسز جاری

سندھ ہائيکورٹ، ٹارگٹ کلنگ سے متعلق درخواست پر نوٹسز جاری
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائيکورٹ نے کراچی ميں ٹارگٹ کلنگ سے متعلق درخواستوں کی فوری سماعت کی درخواست پر وفاقی اور صوبائی سيکريٹری داخلہ سميت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹسز جاری کر ديئے ہيں۔ درخواست گزار کے مطابق رواں سال میں اب تک 773 شہری ٹارگٹ کلنگ کی بھينٹ چڑھ چکے ہيں۔ قائم مقام چيف جسٹس سندھ ہائيکورٹ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس عقيل عباسی پر مشتمل بينچ نے درخواست گزار اقبال کاظمی کی فوری سماعت کيلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔ 

درخواست گزارنے موقف اختيار کيا کہ 2009ء سے آئينی درخواستيں زيرالتواء ہيں اور شہر ميں ٹارگٹ کلنگ کی کارروائياں بڑھتی جا رہی ہيں اور گذشتہ دنوں درخواست گزار پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تاہم گن مين کی جوابی فائرنگ سے وہ محفوظ رہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ شہريوں کی جان و مال محفوظ نہيں اور حکومت ٹارگٹ کلنگ کو روکنے ميں ناکام ہو چکی ہے۔ شہر ميں جاری ٹارگٹ کلنگ کے دوران رواں سال اب تک 773شہری ہلاک ہو چکے ہيں۔ جنوری ميں 98، فروی 115، مارچ117، اپريل165، مئی182 اور 24جون تک 96 شہری ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے ہیں۔ عدالت نے آئينی درخواستوں کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی سيکريٹری داخلہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں سميت شہر کے 54متاثرہ تھانوں کے ايس ايچ اوز کو نوٹسز جاری کر دئيے ہيں۔



خبر کا کوڈ : 174341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش