0
Thursday 28 Jun 2012 22:43

پاک بھارت مذاکرات، پاکستانی حکام نے کشمیری قیادت کو اعتماد میں لینے کیلئے نئی دہلی مدعو کرلیا

پاک بھارت مذاکرات، پاکستانی حکام نے کشمیری قیادت کو اعتماد میں لینے کیلئے نئی دہلی مدعو کرلیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کشمیری قیادت کو اعتماد میں لینے کی ایک اہم کوشش کے طور پر محمد یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق کو بات چیت کے لئے نئی دہلی مدعو کیا ہے، 3 جولائی کو حریت پسند رہنمائوں اور پاکستانی خارجہ سیکرٹری جلیل عباس جیلانی کے درمیان اہم تبادلہ ملاقات ہو گی، تاہم حریت کانفرنس (گ) اور فریڈم پارٹی نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک سید علی شاہ گیلانی اور شبیر احمد شاہ کے ساتھ ایسی کسی ملاقات کےلئے رابطہ نہیں کیا گیا۔  4 اور 5 جولائی کو نئی دہلی میں بھارت اور پاکستان کے خارجہ سیکرٹریز کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے ایک روز قبل نئی دہلی میں پاکستان کے سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور کشمیری حریت پسند قیادت کے درمیان اہم تبادلہ خیال ہوگا۔
 
اسکی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے محمد یاسین ملک نے بتایا کہ پاکستان کے ہائی کمشنر برائے دہلی بابر امین نے بدھ کی بعد دوپہر تقریباً 3بجے انہیں (ملک یاسین) کو فون کرکے بتایا کہ 3 جولائی کو پاکستان کے خارجہ سیکرٹری جلیل عباس جیلانی اپنے دورہ بھارت کے دوران کشمیری لیڈروں سے ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس دوران حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستانی خارجہ سیکرٹری جلیل عباس جیلانی کے ساتھ ملاقات کےلئے انہیں دہلی آنے کی دعوت دی گئی ہے۔
 
میر واعظ نے بتایا کہ پاکستان کے ہائی کمشنر بابر امین نے انہیں فون کرکے بتایا کہ اپنے 2 روزہ دورہ دہلی کے دوران پاکستان کے خارجہ سیکرٹری جلیل عباس جیلانی کشمیری لیڈران کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال کی خواہش رکھتے ہیں، میر واعظ عمر فاروق نے جلیل عباس جیلانی کے ساتھ 3 جولائی کو ملاقات کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں دیگر حریت لیڈران کے ساتھ مشاورت کی جائےگی۔
خبر کا کوڈ : 174909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش