0
Thursday 28 Jun 2012 12:21

شیخ رشید سے امریکی ایئر پورٹ پر 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ، موبائل سے ڈيٹا بھی نکال لیا

شیخ رشید سے امریکی ایئر پورٹ پر 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ، موبائل سے ڈيٹا بھی نکال لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی امریکی ائیرپورٹ پر 5 گھنٹے پوچھ گچھ، موبائل فون سے ڈیٹا نکال لیا گیا۔ میڈیا نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو امریکی حکام نے ہیوسٹن ائیرپورٹ پر 5 گھنٹے تک روک کر پوچھ گچھ کی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کے دونوں موبائل سے ڈیٹا نکال لیا گیا ہے۔ بعد ازاں شیخ رشید احمد کو 5 گھنٹے کی سخت پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ پاکستانی سیاسی رہنما بدھ کی دوپہر نجی دورے پر ہیوسٹن اییرپورٹ پہنچے تھے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق عوامي مسلم ليگ کے سربراہ شيخ رشيد احمد نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے بتايا ہے کہ مجھے ایئرپورٹ پر اميگريشن حکام نے روک کر ميرا فون طلب کيا، جس پر ميں نے اپنا فون ان کے حوالے کيا تو انہوں نے دوسرا فون بھي طلب کيا اور ساتھ ہي ميرے سوٹ کيس سے دوسرا فون خود ہي نکال ليا اور کہا کہ ہم آپ کے فون نمبرز اپنے پاس محفوظ (save) کر رہے ہيں، جس ميں انہيں پانچ گھنٹے لگ گئے اور اس دوران وہ مسلسل واشنگٹن ميں فون پر کسي سے رابطے ميں تھے، جبکہ اس دوران پاکستاني سفير شيري رحمن نے بھي مجھ سے بات کي۔
 
شيخ رشيد کا کہنا تھا کہ اميگريشن حکام کا رويہ ان کے ساتھ بہت اچھا تھا اور وہ بار بار انہيں روکنے پر معذرت کر رہے تھے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن سے انہيں اس حوالے سے ہدايات ہيں۔ انہوں نے استفسار پر بتايا کہ بعد ازاں اميگريشن حکام نے موبائل فون واپس کر ديئے۔ شيخ رشيد نے کہا کہ ان کے پاس امريکا کا ملٹي پل ويزا ہے اور وہ دو روز بعد دبئي کيلئے روانہ ہو جائيں گے۔ اس موقع پر ہيوسٹن کے شہريوں اور پاکستاني کميونٹي کي تنظيم کے نمائندے تسنيم صديقي، خالد خان، جميل صديقي اور مقامي ميڈيا کے نمائندے مسلسل ان کا انتظار کرتے رہے، جبکہ شيري رحمن کي ہدايت پر مقامي قونصليٹ جنرل اور قونصليٹ کے نمائندے بھي آخري وقت پر ایئر پورٹ پہنچے۔
خبر کا کوڈ : 175019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش