0
Saturday 30 Jun 2012 21:53

پنجاب حکومت کا ہڑتالی ڈاکٹروں سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ، آرمی ڈاکٹرز بلا لیے

پنجاب حکومت کا ہڑتالی ڈاکٹروں سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ، آرمی ڈاکٹرز بلا لیے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے مزید مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آرمی میڈیکل کور کے ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور اتوار کے روز محمکہ صحت کے ڈاکٹروں سمیت تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ پنجاب حکومت نے آرمی میڈیکل کور کو درخواست کی تھی کہ پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس لئے ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کے لئے ڈاکٹروں کی عارضی طور پر خدمات دی جائیں جس پر آرمی نے پنجاب حکومت کی درخواست قبول کرتے ہوئے اپنے ڈاکٹر دینے کی منظوری دے دی ہے۔ 

ادھر آئی ایس پی آر نے بھی تصدیق کی ہے کہ حکومت پنجاب کی درخواست پر 150 ڈاکٹرز کی خدمات اس کے حوالے کر دی ہیں۔ ڈاکٹرز فوجی یونیفارمز میں‌ خدمات انجام دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اس بات پر بھی غور کر رہی ہے کہ ہڑتالی ڈاکٹروں کے لائسنس منسوخ کرکے ان کی پرائیویٹ پریکٹس پر بھی پابندی عائد کر دی جائے۔ دوسری طرف پنجاب حکومت نے اتوار کے روز تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں سمیت تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق متعدد ینگ ڈاکٹرز نے کام پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے رابطہ کر لیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 175608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش