0
Wednesday 4 Jul 2012 00:34

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، فیصل آباد میں 2 مریض جاں بحق

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، فیصل آباد میں 2 مریض جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال نے مزید 2 مریضوں کی جان لے لی، بہاولپور میں پی ایم اے کے نائب صدر کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، گوجرانوالہ میں 25 اور ملتان میں 18 ینگ ڈاکٹرز ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گوجرنوالہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 31 ڈاکٹرز میں سے 25 ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں، ڈی سی او چوہدری امین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرزکی واپسی کے بعد آرمی ڈاکٹرز کی خدمات نہیں لی جارہیں، جبکہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی باعث فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈ یا لوجی میں 2مریض چل بسے۔
 
بہاول پور وکٹوریہ اسپتال کے او پی ڈی وارڈ میں پی ایم اے پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹرا فتخار سمیت 3 ڈاکٹرزکو تشدد کے بعد گرفتار کرلیا گیا، نشتر اسپتال ملتان میں بھی 18ینگ ڈاکٹرز ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں، یہاں تقریباً ایک ہزار ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تمام بنیادی مراکز صحت کے ڈاکٹرز کو فیصل آباد میں تعینات کرنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور میں ڈاکٹروں پر تشدد کے خلاف سرگودھا کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز نے ہڑتال اور وہاڑی میں احتجاج کیا۔
 
گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں نے علامتی ہڑتال کی، رحیم یارخان کے شیخ زید اسپتال میں7 نئے ڈاکٹرز نے جوائننگ دے دی ہے۔ رحیم یار خان میں صوبائی حکومت کی ہدایت پر ہڑتالی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈائون کیا گیا اور پولیس نے رات بھر ینگ ڈاکٹرز کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے۔
خبر کا کوڈ : 176498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش