0
Sunday 8 Jul 2012 00:09

سحری اور افطاری کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، مکمل خاتمے کی حتمی تاریخ نہیں دونگا، احمد مختار

سحری اور افطاری کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، مکمل خاتمے کی حتمی تاریخ نہیں دونگا، احمد مختار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کی حتمی تاریخ نہیں دوں گا، تاریخیں دینے والوں کے ساتھ میڈیا اچھا سلوک نہیں کرتا۔ لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار کا کہنا تھا کہ مشکل دن گزر گئے، بجلی کا بحران کم سے کم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیت ٹھیک ہو تو اللہ ساتھ دیتا ہے اور مشکلیں ٹل جاتی ہیں۔ کوشش کر رہے ہیں رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیں۔
چوہدری احمد مختار نے کہا رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے وقت لوڈشیڈنگ نہ ہونے کا یقین دلاتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ کمپنیاں 166 ارب روپے کی مقروض ہیں۔ جس کے ذمہ واپڈا کا ایک روپیہ بھی ہوا اس سے ہر صورت وصول کریں گے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی کا کہنا تھاکہ بجلی پیدا کرنے کے لیے تیل اسٹاک کرنا شروع کر دیا ہے، بجلی کی چوری رکے گی تو قیمتیں کم کرتے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 177304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش