0
Sunday 8 Jul 2012 10:30

خطے ميں امن کيلئے عالمی برادری کے ساتھ ملکر کوششيں جاری رکھیں گے، وزير خارجہ

خطے ميں امن کيلئے عالمی برادری کے ساتھ ملکر کوششيں جاری رکھیں گے، وزير خارجہ
اسلام ٹائمز۔ وزير خارجہ حنا رباني کھر نے کہا ہے کہ پاکستان خطے ميں قيام امن کے ليے عالمي برادي کے ساتھ مل کر کوششيں جاري رکھے گا۔ ٹوکيو ميں افغانستان سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنا رباني کھر کا کہنا تھا افغانستان ميں امن کا قيام اور سياسي استحکام پاکستان کي سلامتي اور ترقي کے ليے انتہائي ضروري ہے۔ وزير خارجہ حنا رباني کھر نے کہا کہ افغانستان ميں امن کے ليے معاشي استحکام کي ضرورت ہے، جس کے ليے عالمي برادري کو کردار ادا کرنا چاہيے۔انھوں نے مزيد کہا کہ عالمي برادري پاکستان کي خودمختاري کا بھي احترام کرے، عالمي برادري کي توجہ سے خطے کے حالات بہتر ہوسکتے ہيں۔
خبر کا کوڈ : 177327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش