0
Sunday 8 Jul 2012 10:52

عوام موجودہ حکومت کی کرپشن سے پریشان ہیں، فاروق حیدر

عوام موجودہ حکومت کی کرپشن سے پریشان ہیں، فاروق حیدر
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر خان نے دورہ باغ کے موقع پر سٹی باغ مسلم لیگ ن کے زیراہتمام منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمار آزادکشمیر کے اندر پی پی اور عتیق خان سے مقابلہ ہے۔ پاکستان میں گیلانی اور آزادکشمیر میں عتیق خان اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں۔ پاکستان میں زرداری کرپشن کا اڈہ بن چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر مسلم لیگ ن مضبوط ہو رہی ہے اور موجودہ حکومت کی کارگردگی صفر ہے۔ لوگ موجودہ حکومت سے نالاں ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں۔لوگوں کی بڑی تعداد دیگر جماعتوں کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق غضب نہیں ہونے دیں گے۔ کشمیر ہائوس کو زرداری ہائوس میں تبدیل کر دیا گیا۔ آزاد کشمیر کے تمام میگا پراجیکٹس پر کام بن ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 177340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش