0
Monday 9 Jul 2012 23:13

دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ گیا، لاکھوں افراد کا پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا شروع

دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ گیا، لاکھوں افراد کا پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا شروع
اسلام ٹائمز۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف دفاع پاکستان کونسل کا ہزاروں گاڑیوں پر مشتمل لانگ مارچ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا ہے، اور لاکھوں کی تعداد میں موجود شرکاء نے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دے دیا ہے، اس موقع پر دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق، سید منور حسن، جنرل ریٹائرڈ حمید گل، حافظ محمد سعید، مولانا فضل الرحمان خلیل اور دیگر قائدین نے اعلان کیا ہے کہ دھرنا طویل مدتی ہے اور مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا، اس وقت پارلیمنٹ ہائوس، ایوان صدر، سینیٹ، سپریم کورٹ اور دیگر حساس عمارتوں کو وفاقی پولیس نے حفاظتی حصار میں لیا ہوا ہے، اور سیکورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں۔ کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے الخدمت فائونڈیشن کی ایمبولینسیں بھی موجود ہیں۔ اور میڈیا کی جانب سے دھرنے کی بھرپور کوریج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 177842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش