0
Thursday 12 Jul 2012 15:27

برما میں مسلمانوں کا قتل عام انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے، مجلس وحدت مسلمین قم

برما میں مسلمانوں کا قتل عام انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے، مجلس وحدت مسلمین قم
اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برما میں بدھ مت کے پیروکاروں کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتل عام انتہائی تشویش ناک ہے۔ مجلس وحدت مسلمین قم اس ظلم اور بربریت کی شدید مذمت کرتی ہے اور بین الاقوامی اداروں، اقوام متحدہ اور بالخصوص او آئی سی کی خاموشی پر پرزور احتجاج کرتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آج جہاں ایک طرف عرب ممالک میں مسلمان عوام اپنے ظالم حکمرانوں کے ہاتھوں ظلم و تشدد کا شکار ہیں اور بحرین اور سعودی عرب میں مسلمان عوام پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں اور دوسری جانب بین الاقوامی استکبار افغانستان اور پاکستان کے قبائلی علاقوں میں مسلمان عورتوں اور بچوں کے خون میں ہاتھ رنگے ہوئے ہے۔ اب ہم برما میں بدھ مت کے پیروکاروں کے اس ظلم کو دیکھ رہے ہیں۔ ظلم بالای ظلم یہ ہے کہ دنیا بھر کے انسانی حقوق کے ادارے بالخصوص مسلمان ممالک اس ظلم پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ ہم تمام مسلمان ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سرکاری سطح پر برما میں ہونے والے اس ظلم کا نوٹس لیں اور برما کی حکومت کو مسلمان عوام کی حفاظت کا پابند بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 178568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش