0
Thursday 12 Jul 2012 23:50

ہنگو، الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یتیم بچوں کی کفالت کیلئے ڈونرز کانفرنس کا انعقاد

ہنگو، الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یتیم بچوں کی کفالت کیلئے ڈونرز کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں یتیم طلبہ کی کفالت کیلئے جاری الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ہنگو کے زیر اہتمام پشاور میں ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم نے کی۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر محمد اقبال خلیل مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس میں سابق صوبائی وزیر صحت اور الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر عنایت اللہ خان، سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ن لیگ کے رہنماء الحاج محمد فرید مفکر سمیت ضلع ہنگو کے مخیر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے لئے لاکھوں روپے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ہنگو کو عطیہ کئے۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی عادل شاہ بنگش نے ضلع بھر میں الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر محمد اقبال خلیل نے کہا کہ الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت ملک بھر میں مرحلہ وار 10 ہزار سے زائد یتیم طلبہ کی کفالت اور تعلیم کا انتظام کیا جائے گا۔ جس میں صوبہ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں 2000 یتیموں کی کفالت کا انتظام کیا جائے گا۔ سابق صوبائی وزیر صحت اور الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر عنایت اللہ خان نے ڈونرزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں یتیموںکی کفالت کی اہمیت قرآن سے واضح ہے اور کم وبیش23مقامات پرقرآن عظیم الشان میں یتیم کی کفالت کی تاکید کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک گیر آرفن کیئر پروگرام کے تحت فی طالب علم سالانہ 30ہزار روپے اور ماہانہ 2500 روپے سپانسر شپ رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 178693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش