0
Sunday 15 Jul 2012 10:40

اہل قلم خطہ میں قیام امن کے لیے کردار ادا کریں، وزیراعظم آزاد کشمیر

اہل قلم خطہ میں قیام امن کے لیے کردار ادا کریں، وزیراعظم آزاد کشمیر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ ماضی کے گند میں نہیں پڑتا چاہتا سب کو ساتھ لے کر چلیں گے،تحریک آزادی کشمیر میں آزاد کشمیر کے ہر حکمران نے کردار ادا کیا۔تحریک آزادی پر کشمیری ایک ہیں۔ شہداء کی قربانیاں ہمارے پاس امانت ہیں، حق خود ارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ آزاد کشمیر کو خود کفالت کی جانب لے جانے کا عزم کر رکھا ہے۔ ہائیڈرل پاور کو ترقی دے کر نہ صرف آزاد کشمیر کی ترقی یافتہ بنایا جاسکتا ہے بلکہ پاکستان میں بجلی کی ضرورت بھی پوری کی جاسکتی ہے، دو سالوں میں بارہ سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور عوام کو سستے داموں بجلی فراہم کریں گے۔ پاکستان ہماری منزل ہے بم دھماکے کرنے والے دشمن کے آلہ کار ہیں۔ کشمیری قوم پاک فوج کے ساتھ کھٹری ہے صحافیوں کے تمام مسائل مل جل کر حل کرینگے، وزارت اطلاعات کو فعال بنایا جارہا ہے۔ اشتہارات کی تقسیم منصفانہ ہوگی، صحافی معاشرے کا اہم حصہ ہیں سب کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔میڈیا کی مثبت تنقید کا خیر مقدم کریں گے۔

قلم نیوکلیئر پاور کا درجہ اختیار کر گیا ہے۔نیو کلیئر ایشیاء میں قیام امن کے لیے اہل قلم اپنا کردار ادا کریں۔حق خود ارادیت کشمیریوں کا بین الاقوامی تسلیم شدہ حق ہے۔اس حق پر کوئی کمپرومائز نہیں کر سکتے۔بھارتی حکمران ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کو زیادہ عرصہ تک غاصبانہ تسلط میں نہیں رکھ سکتا۔بھارت کو کشمیریوں کے اصتسواب رائے کا حق دینا ہی پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر ہائوس میں آل کشمیر نیوز پیپرزسوسائٹی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

تقریب سے آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات سید بازل نقوی ، آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی کے صدر عامر محبوب، آل کشمیر نیوز پیرسوسائٹی کے سابق صدر زاہد تبسم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔وزیراعظم نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کروانے، گمنام قبروں کی دریافت، کالے قوانین کا نفاذ،حریت رہنمائوں کی گرفتاری،نوجوان نسل کی ٹارگٹ کلنگ عالم اسلام کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کروائے اور کشمیریوں کو یو این چارٹر کے مطابق استصواب رائے کا حق دلائے۔
خبر کا کوڈ : 179216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش