0
Sunday 15 Jul 2012 09:31

بیس کیمپ کی کمزور قیادت نے کشمیریوں کو آزمائش میں ڈال دیا، ترابی

بیس کیمپ کی کمزور قیادت نے کشمیریوں کو آزمائش میں ڈال دیا، ترابی
اسلام ٹائمز۔جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر و سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بیس کیمپ میں کمزور قیادت نے آزادی کی جدوجہد کاسفر طویل تر کر دیا، نااہل اور نالائق قیادت موروثی سیاسی کلچر اور ذاتی مفادات کے دائرے سے باہر نہ نکل سکی، جس کی وجہ سے نہ تو یہاں کے مسائل حل ہوئے اور نہ ہی کشمیر کی آزادی کے لیے کوئی ٹھوس حکمت عملی تشکیل دی جا سکی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک شام شہداء کے نام کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ممبر اسمبلی سردار میر اکبر،مسلم لیگ ن کے سردار طاہر اکبر،جماعت اسلامی ضلع باغ کے امیر نثار شائق، شہر کے امیر خالد کھوکھر اور چوہدری ادریس سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ یہ شہداء کے خون کا معجزہ ہے کہ تحریک آزادی کشمیر بھارتی ظلم و تشدد،جبر اور قتل عام سمیت یہاں کے نالائق اور پاکستان کے حکمرانوں کی پسپائیوں کے باوجود پوری قوت کے ساتھ موجود ہے، ہم نے اپنی اسلاف کے کردار کو فراموش کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 179196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش