0
Monday 16 Jul 2012 22:53

وزارت داخلہ نے چیئرمین پی ٹی اے کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے انکار کر دیا

وزارت داخلہ نے چیئرمین پی ٹی اے کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے انکار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پی اے سی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی اے کابینہ ڈویژن کے ماتحت ہے، کمیٹی نے پہلے چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر یاسین اور دیگر اراکین کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو ہدایت کی تھی مگر انہوں نے بھی مجاز اتھارٹی کے ذریعے احکامات کی ہدایت کی تھی جس پر اب پی اے سی کی جانب سے سیکرٹری کابینہ نرگس سیٹھی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چئیرمین پی ٹی اے ڈاکٹر یاسین اور ان کے ساتھیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے تمام کارروائی مکمل کریں اور ان کے خلاف تحقیقات کے لئے بھی سیکرٹری کابینہ کو ہی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈاکٹر یاسین پر اکتالیس کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے جو کہ انھی کے ادارے کے ایک سینئر افیسر نے لگایا تھا اور کمیٹی نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگانے کی ہدایت کی تھی، معاملہ وزارت داخلہ کو بھجوایا گیا تھا مگر ان کی طرف سے مجاز اتھارٹی کی منظوری کو لازمی قرار دیا گیا جس کے بعد اب سیکرٹری کابینہ کی تحقیقات کی روشنی میں ڈاکٹر یاسین کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 179695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش