0
Wednesday 18 Jul 2012 00:01

فرقہ واریت پھیلانے والوں اور انتہاء پسند دہشتگرد تنظیموں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، ثروت اعجاز قادری

فرقہ واریت پھیلانے والوں اور انتہاء پسند دہشتگرد تنظیموں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام کی سربلندی اور ملک کی بقا و سلامتی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے، سازشیں ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں، ہم ہر سازش کو اپنی تنظیمی جدوجہد سے ناکام بنادیں گے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مرکز اہلسنت پر صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک اپنے قائدین کے نقش قدم پر گامزن ہے اور انہی کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلتے ہوئے پاکستان کو مستحکم و توانا دیکھنا چاہتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف قوتیں ملک میں مذہبی انتشار پھیلا کر ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہی ہیں، انہیں روکنا حکومت وقت اور محب وطن عوام کی ذمہ داری ہے۔ 

ثروت اعجاز قادری نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور ملکی سلامتی کے حساس اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملک میں فرقہ واریت پھیلانے والوں اور کالعدم انتہاء پسند دہشتگرد تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عظیم تر مفاد میں تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں منظم ہو کر کام کریں تو مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 179977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش