0
Thursday 19 Jul 2012 10:34

پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کریں، مس سسلی لینڈز

پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کریں، مس سسلی لینڈز
 اسلام ٹائمز۔ ناورے کی سفیر مس سسلی لینڈزرورک نے کہا ہے کہ ناروے کی حکومت آزاد کشمیر میں صحت، تعلیم اور دیگر شعبہ جات کے اندر یہاں کے عوام کو بہتر سہولیات پہنچانے کےلیے کردار ادا کرے گی۔ رحمہ اسلامک ریلیف کے ذریعے ناروے حکومت مختلف منصوبوں کے لے فنڈز فراہم کرے گی۔ پاکستان و بھارت کو مسئلہ کشمیر باہمی مذاکرات کے زریعے حل کرنا چاہیے۔ آزاد کشمیر خوبصورت خطہ ہے اور یہاں کے لوگ مہمان نواز اور خوش اخلاق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے رحمہ اسلامک ریلیف کے زیراہتمام ناروے حکومت کے تعاون سے پھگواڑ موہڑہ کے مقام پر تعمیر ہونے والے رورل پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ناروے کی سفیر سسلی لینڈز رورک نےکہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مزید منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کریں گے۔ رحمہ اسلامک ریلیف ایک قابل اعتماد ادارہ ہے۔ ناروے کی حکومت اس ادارہ کی زیرنگرانی صحت، تعلیم، پانی کی فراہمی، خواتین اور بچوں کے اداروں کے لیے فنڈز فراہم کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں نے یہاں کسی بھی قسم کے کیمپ نہیں دیکھے، یہاں پرامن ماحول ہے مجھے پہلی مرتبہ آزاد کشمیر آنے کا اتفاق ہوا اس علاقے کی خوبصورتی دیکھ کر متاثر ہوئی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ناروے حکومت رحمہ اسلامک ریلیف کے ساتھ ملکر آزاد کشمیر میں مزید منصوبوں پر کام کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 180349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش