0
Thursday 19 Jul 2012 19:38

سندھ کے عوام خوشگوار انقلاب چاہتے ہیں، نواز شریف

سندھ کے عوام خوشگوار انقلاب چاہتے ہیں، نواز شریف
 اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف نیب کیسز کھولنے اور اخبارات میں اشتہاری مہم کے پیچھے کون ہے یہ سب جانتے ہیں۔ کراچی آمد پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ سندھ کے عوام خوشگوار انقلاب چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے ایٹمی دھماکہ کیا تھا اب معاشی دھماکہ بھی کرے گی۔ اس سوال پر کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نوازشریف جدہ جائیں گے یا جیل۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں موجود ہیں جدہ جائیں گے بھی تو عمرہ کیلئے۔ ایک اور سوال پر میاں نوازشریف نے کہا کہ اگر صدر آصف زرداری سے ملاقات ہوئی بھی تو سب کے سامنے ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 180473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش