0
Tuesday 24 Jul 2012 19:23

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم ابرار حسین شدید زخمی، حملہ آور ہلاک

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم ابرار حسین شدید زخمی، حملہ آور ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سکول ابرار حسین اور ان کا محافظ اکبر زخمی جبکہ ایک حملہ آور موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولس کے مطابق شاوکشاہ روڈ پر واقع ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ کے گیٹ پر ڈائریکٹر ایجوکیشن اسکولز ابرار حسین اپنی گاڑی پر پہنچے تو وہاں پر پہلے سے موجود حملہ آواروں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ابرار حسین زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کے محافظ نے جوابی فائرنگ کی، جس سے ایک حملہ آور موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ڈائریکٹر ابرار حسین کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شاوک شاہ روڈ پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے، جبکہ محافظ کی جوابی فائرنگ سے ایک مبینہ حملہ آور مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ بلوچستان میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر سید ابرار حسین شاہ کی گاڑی کو شاوک شاہ روڈ پر دو مسلح افراد نے نشانہ بنایا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ان کے محافظ کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز ابرار حسین شاہ کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے حملہ آور کی نعش شناخت کیلئے سول اسپتال کوئٹہ میں رکھوا دی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے۔ پولیس اور ایف سی نے حملہ آورں کی تلاش کے لئے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 181783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش