0
Tuesday 24 Jul 2012 23:47

اسلامی ممالک کے سربراہان برما میں مسلمانوں کے قتل عام کا فوری نوٹس لیں، پروفیسر ابراہیم

اسلامی ممالک کے سربراہان برما میں مسلمانوں کے قتل عام کا فوری نوٹس لیں، پروفیسر ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام اور مساجد کو شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ وہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام کا فوری نوٹس لیں اور او آئی سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس) کا اجلاس بلایا جائے، اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ اقوام متحدہ برما کی صورتحال پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اور اسے مسلمانوں کا پانی کی طرح بہتا خون نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان ممالک آگے بڑھ کر برما کے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 181807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش