0
Friday 27 Jul 2012 23:55

حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد قرار دینے کا بل امریکی سینیٹ میں منظور

حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد قرار دینے کا بل امریکی سینیٹ میں منظور
اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان کے بعد امریکی سینیٹ میں بھی حقانی نیٹ ورک سے متعلق بل منظور کر لیا گیا۔ امریکی اخبار کے مطابق حقانی نیٹ ورک سے متعلق بل امریکی سینیٹ میں بھی منظور کر لیا گیا۔ بل میں حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد قرار دینے یا نہ دینے کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے تیس دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ہیلری کلنٹن تیس دن میں جواب دینے کی پابند ہوں گی۔ جس کے بعد حتمی منظوری کے لئے بل امریکی صدر براک حسین اوباما کو بھیج دیا جائے گا۔ جبکہ امریکی ایوان نمائندگان میں یہ بل اٹھارہ جولائی کو پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق سینیٹ میں پیش کیے جانے والے بل میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے کہا گیا ہے کہ وہ بتائیں کہ حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد کیوں قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ہیلری کلنٹن کو جواب کے لیے تیس دن کی مہلت دی گئی ہے۔ سینیٹ کی منظوری کے بعد اب بل کو حتمی منظوری کے لیے صدر اوباما کے پاس بھیجا جائے گا، جس کے بعد ترمیمی بل پر عمل درآمد کیا جاسکے گا۔
خبر کا کوڈ : 182678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش